راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 5 دن انتہائی اہم ہیں، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔
سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی، 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار ہو گا۔
جب تک نئےآرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتاسیاست میں ٹھہراؤنہیں آئےگاراناثنااللہ کابیان بغیرسمری کےبھی نیاآرمی چیف تعینات کردیں گےخطرےکی گھنٹی ہےوزیر داخلہ کےبیان سےواضح ہےسب اچھا نہیں سب ایک پیچ پے نہیں ہیں خودہی اثاثوں کےریکاڈکولیک کرواتےہیں خودہی تحقیقات کاحکم دیتےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 22, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 4 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 6 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 7 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 4 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 5 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 9 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 5 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل