آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا
اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا ، عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس نیب کو واپس بھیج کر کیس بند کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ، معززجج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔
احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ ہمارا اختیار نہیں، نہ ہم نیب ، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے منگل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔ ریفرنس میں 42 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے ، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- ایک گھنٹہ قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 14 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 14 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی امریکا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری
- 38 منٹ قبل

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- 2 گھنٹے قبل

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- ایک گھنٹہ قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 13 گھنٹے قبل

حماس کا 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے پر سخت ردعمل
- 3 منٹ قبل