اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرٹیچنگ اسپتال کی جدید طرز پر ازسر نو تعمیر پر بورڈ انتظامیہ کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبر ٹیچنگ اسپتال کی تزئین و آرائش کے بعد حالیہ تصاویر شئیر کیں ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بہت سی کاوشوں کے بعد خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ان کاکہناتھا کہ نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر کرنا بہت آسان کام ہے لیکن پہلے سے موجود سرکاری اسپتالوں کوجدید اور بہتر بنانا مشکل کام ہے۔اس سلسلے میں خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے بورڈ اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
Khyber Teaching Hospital has been totally revamped and modernised after a lot of effort. It is easy to build a new state of the art hospital; but very difficult to fix our existing government hospitals. I want to congratulate the KTH Board and management for their efforts. pic.twitter.com/QbuhS1X0fP
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2021
خیال رہے 5اور 6 دسمبر کی درمیانی شب خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن کی قلت کے باعث چھ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد حکومت نے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن ٹینکر راولپنڈی سے لائے جاتے ہیں، ناگزیر وجوہ سے سلنڈر سپلائی میں تاخیر ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ہسپتال میں ہیلتھ ٹیکنیکل میمورینڈم کی سفارشات کے برعکس آکسیجن کا بیک اپ نظام موجود نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ سانحہ نظام کی ناکامی کی وجہ سے پیش آیا، ٹینک میں آکسیجن کی شدید کمی تھی جو کسی کے نوٹس میں نہیں آئی، کسی نے اس پر توجہ نہیں دی اور کسی نے اسے چیک نہیں کیا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل





