Advertisement
پاکستان

این سی او سی کا کورونا پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے ملک میں جاری کورونا پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 11th 2021, 6:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر  نے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی جانے والی موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانےکافیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں رمضان کےدوران ویکسینیشن پلان کابھی جائزہ لیاگیا  ہے ، ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچ گئی ہے۔ رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12 اپریل کو ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق اجلاس کا مقصد پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کرنا ہے ۔

واضح  رہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 11 اپریل تک مختلف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید100 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار329ہوگئی ہےجبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 15ہزار 968 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد73 ہزار 078ہے ۔

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 923ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار908افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 68ہزار 284ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد97 ہزار  318ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2586افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار178کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 213 مریض چل بسے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 902جبکہ اموات کی تعداد601 تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 103افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار260ہوچکی ہے جبکہ395 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 1772افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک  6لاکھ27ہزار561مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • a day ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • a day ago
Advertisement