شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی،ناکامیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔
عمران خان نے پرویزالہٰی فیملی ممبران کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی،ناکامیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل






