Advertisement
تجارت

ترسیلات زر مسلسل 10ویں ماہ بھی دوارب ڈالر سے زائد

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Apr 13th 2021, 1:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے ایک پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان  کاکہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بےمثال ہے ،  انہوں نے کورونا کے باوجود بھی ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ  10 ماہ سے مسلسل ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ مارچ میں ترسیلات زر کا حجم 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس پر ہم  بیرون ملک مقیم تمام  پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کی ترسیلات فروری 2020ء کے مقابلے میں یہ 24.2 فیصد زائد رہیں۔جولائی تا فروری مالی سال 21ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات 18.7 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔جولائی تا فروری کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24.1 فیصد زائد رہیں۔ سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات مالی سال 2021 میں جولائی تا جنوری 13 ارب 89 کروڑ رہی جو ملک کی ترسیلات زر پر بڑھتے ہوئے انحصار کی عکاسی کرتی ہے۔

 اس عرصے میں متحدہ عرب امارات سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برطانیہ سے 2.2 ارب اور امریکا سے 1.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ ترسیلات زر کے لیے پاکستان حکومت اور اسٹیٹ بینک مسلسل آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ ترسیلات زر میں متواتر اضافہ بڑی حد تک بینکاری ذرائع کے بڑھتے استعمال کا عکاس ہے، باضابطہ ذرائع سے رقوم کی آمد کے فروغ میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی کوششیں شامل ہیں۔ رقوم کے تبادلے کی مارکیٹوں میں نئے ضوابط متعارف کروائے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 5 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 4 days ago
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • a day ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 days ago
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • an hour ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 2 hours ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 days ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 21 hours ago
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • an hour ago
Advertisement