ممبئی : بھارت میں کورونا کی دوسری لہر سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، گزشتہ روز بھارت میں ریکارڈ 1 لاکھ 69 سے زائد ہزارنئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 904 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم اور کوویڈ19 کے خلاف حکومت کے متعدد اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 10،732 ، ممبئی میں 9،989 ، پونے میں 12،377 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں مجموعی کیسز ایک کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔
فعال کیسز کے لحاظ سے بھارت چوتھا بدترین متاثر ملک ہے۔ 2021 میں ایک ہی دن میں کوویڈ 19 کی وجہ سے اموات کا سنگین ریکارڈ بھی دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 209 تک جاپہنچی ہے ۔بھارت کی پانچ ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں ، جن میں وبا سے سب سے زیادہ بھارت کی امیر ریاست مہاراشٹر متاثر ہوئی ہے جہاں ملک کا تجارتی دارالحکومت ممبئی اور متعدد صنعتیں موجود ہیں، اور یہاں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
اتوار کے روز مہاراشٹرا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 349 اموات کے ساتھ ہی 63،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہاراشٹرا میں مجموعی طور پر اب تک 33لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ حکومت مہاراشٹر نے اس سنگین صورت حال کے مدنظر ہفتے اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بقیہ دنوں میں بھی رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کسی ایک جگہ پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی ریاست کیرالا میں کورونا کے مجموعی طور پر 11لاکھ 60ہزار 204 ، کرناٹکا میں 10لاکھ 55ہزار 040 جبکہ تامل ناڈو 962816اور آندھراپردیش میں 921906 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 66 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 49 ہزار 408 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 98 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 928 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 53 ہزار 293 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انگلینڈ اور ویلز میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گا۔ دکانیں، جم، ہیرڈریسر اور بیوٹی سلون کھل جائیں گے۔ ریسٹورنٹس باہر بیٹھنے والوں کو کھانا فراہم کرسکیں گے، شادی کی تقریبات میں بھی پندرہ افراد شریک ہوسکیں گے۔ اٹلی میں 37 لاکھ 69 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار 254 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 38 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار 939 اموات ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 16 minutes ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- a day ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 hours ago


