پشاور : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف کے دفتر عید گاہ میں منعقد ہوگا۔ دوسری جانب پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مسجد قاسم علی خان میں ہوگا،غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کو سرکاری سطح پر چاند نظر آنے کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخیر آزاد کاکہنا ہے کہ ماضی میں چاند دیکھنے کے حوالے سے متعدد اعلانات کی وجہ سے ملکی امیج کو نقصان پہنچا ہے۔ مولانا عبدالخیر آزاد نے کہا کہ ہم رمضان کے مہینے کا چاند دیکھنے کے لئے 13 اپریل کو پشاور میں اگلا اجلاس منعقد کر رہے ہیں اور مفتی پوپل زئی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خود یا اپنے نمائندوں میں سے کسی ایک کو بھی اتفاق رائے سے فیصلہ کرنے کے لئے بھیجیں۔" مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ مولانا عبد الخیر نے کہا کہ پہلی بار ، مرکزی کمیٹی نے ضلعی سطح پر رویت ہلال کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جاسکے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 13 اپریل کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،جبکہ 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا.
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا ہے ، لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 4 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل
