Advertisement

قیامت صغرا، ترکیہ اور شام زلزلہ اب تک 4300 زندگیاں نگل گیا

کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 7 2023، 3:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
قیامت صغرا، ترکیہ اور شام زلزلہ اب تک 4300 زندگیاں نگل گیا

انقرہ: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے قیامت برپا ہے، ایک ہی رات میں خاندانوں کے خاندان موت کی آغوش میں چلے گئے، زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 4300 ہوگئی ہے۔

ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

پیر کی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر زلزلے نے نیند میں بے خبر لوگوں پر قیامت ڈھادی، 100 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، زلزلے کی شدت گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، رضاکاروں کو گاڑیوں میں متاثرہ علاقوں تک نہ جانے کی ہدایت،  ہلال احمر کو کھانا اور گرم رہنے کے لیے دیگر سامان جیسے کمبل، کوٹ اور بوٹ عطیہ کریں تاکہ ایسی چیزوں کو آگے پہنچا کر تقسیم کیا جاسکے۔

زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10 شہر زیادہ متاثر ہوئے، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939 میں بھی 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، ترکیہ میں25 سال کے دوران 7 یا اس سے زیادہ شدت کے7 زلزلے آئے۔

ترک ہلال احمر نے رضاکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ امدادی سامان لے جانے کے لیے گاڑیوں پر متاثرہ علاقوں کا رخ نہ کریں، ان کا کہنا ہے کہ گاڑیاں سڑکوں پر 50 میٹر گہری کھائی میں گِری ہیں۔ سڑکوں پر برف بھی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث  ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے ، قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، اہلخانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم
آسٹریلیا متاثرین کی بحالی کے لیے ایک کروڑ ڈالر دے گا، آسٹریلوی وزیر اعظم نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کا ملک ابتدائی طور پر فلاحی تنظیموں کو ایک کروڑ ڈالر امدادکرے گا، آسٹریلیا کی مدد ان لوگوں کے لیے ہوگی جنھیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،  انھوں نے متاثرین کیلئے اپنی ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم، جو آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہیں، نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت متاثرین کی امداد کے لیے 15 لاکھ ڈالر مختص کریگی۔

تباہ کن زلزلے کے بعد ترک لیرا کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی رہا،وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو فون، زلزلے سے ہونے والی تباہی پر تعاون کی پیشکش

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ امریکا، روس، یوکرین، بھارت، پاکستان و دیگر ممالک نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنیکی پیشکش کی ہے۔

Advertisement
وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو فورس نےمشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کر لیے

وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو فورس نےمشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کر لیے

  • 3 hours ago
پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا

  • 3 hours ago
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری

  • an hour ago
شدید سیلابی صورتحال: ہیڈ گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈعارضی طور پر معطل

شدید سیلابی صورتحال: ہیڈ گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈعارضی طور پر معطل

  • 3 hours ago
شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں  3 خارجی جہنم واصل 

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل 

  • 2 hours ago
یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی   یونین کا روس پر الزام

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام

  • 26 minutes ago
بابائے حریت سید علی گیلانی کی  چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے 

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے 

  • 2 hours ago
فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے  چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں

  • 3 hours ago
کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

  • 2 hours ago
شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

  • 3 hours ago
خیبر پختونخوا  کے متعدد علاقے  ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے

  • 2 hours ago
دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

  • an hour ago
Advertisement