Advertisement
پاکستان

اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی،عدالت سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ریلیف ملنے کے بعد پیشرفت

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا،طاہر صادق،نصر اللہ رضا گھمن،منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد کے نام زیر غور ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 9th 2023, 10:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی،عدالت سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ریلیف ملنے کے بعد پیشرفت

لاہور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ریلیف ملنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا اور اس حوالے سے عمران خان اور پارٹی کے سنیئر رہنماؤں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے ابتدائی مرحلے میں اپوزیشن لیڈر کیلئے 4 ناموں پر غور کیا ہے،جن ارکان قومی اسمبلی کے نام زیر غور ہیں ان میں طاہر صادق،نصر اللہ رضا گھمن،منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد شامل ہیں،اسمبلی واپسی کی صورت میں جے ڈی اے اور پی ٹی آئی مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، خبروں میں سنا ہے کہ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 43 راکین نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے چٹھی لکھی تھی،

اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے،وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتا۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 12 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 15 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 15 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 16 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement