آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیاہے، جائزہ لیں گے


اسلام آباد، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف مشن سے گزشتہ رو ز آخری دور کے مذاکرات ہوگئے،مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیاہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 170ارب روپے کے ٹیکس لگانے ہوں گے، 10دن بات چیت ہوتی رہی،گورنراسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے، 10روزہ مذاکرات کے لیے ہم نے خود کو تیاررکھا تھا۔
وزیراعظم سے ضرورت کے مطابق زوم میٹنگ بھی ہوئی، پیرکو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی۔
وزیر خزانہ نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ کچھ شعبوں میں اصلاحات پاکستان کے مفاد میں ہیں، آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیاہے، جائزہ لیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں معیشت کو24سے 47نمبر پر لے آئے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بے نظیر انکم سپورٹ میں 360 ارب سے حکومت 400 ارب پر لے کر جائیں گے۔
پٹرول پر 50 روپے کی لمٹ پوری کرچکے ہیں اور ڈیزل پر 40 روپے کی کمٹمنٹ پوری کر چکے، اب اس پر بقیہ 10 روپے 5،5 روپے کر کے پورا کریں گے۔
خیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا ٹیکس نہ لگے جو ڈائریکٹ عام آدمی پر بوجھ بنے، نئے ٹیکسز کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا، اب اس حوالے سے آرڈیننس یا بل کے معاملات دیکھیں گے، یہ 170 ارب روپے اسی مالی سال میں پورے کرنا ہیں۔
ایل سیز کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پانچ سات ملین ڈالر آنے دیں تو سب بزنس شروع ہوجائے گا۔

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 12 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 15 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل



