جی این این سوشل

تفریح

امجد اسلام امجد دار فانی سے رخصت

امجد اسلام کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امجد اسلام امجد دار فانی سے رخصت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: معروف شاعر و ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، اہل خانہ نے تصدیق کردی ہے ۔

امجد اسلام امجد نے 50 سال سے زائد عرصے تک ادبی خدمات سرانجام دیں، انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

 امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے،  انھوں نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا، 1968 تا 1975 ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے  اور اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو  پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیاگیا۔

پاکستان

پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، خواجہ آصف

جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، اس کا کیا ردعمل آئے گا، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، اس کا کیا ردعمل آئے گا؟ اس قسم کی باتیں کل کے ری ایکشن کو جواز فراہم کرتی ہیں، کیا پاکستان کا وجود ایک شخص سے نتھی کیا جاسکتا ہے، یہ کہتے ہیں کہ پختونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں پاکستان کے وجود اور فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا، اس کے بعد آپ کیا توقع رکھتے ہیں، یہ جب بھی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج سے بات کرنی ہے، یہ سیاسی ڈی این اے کا مسئلہ ہے، جب فوج نے آپ کو لانچ کیا ہو تو آپ بار بار ان کے پاس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جو فوج کو للکار رہا ہے، علی امین گنڈاپور نے 15 دن کا کہا تھا 2 روز گزر گئے، ہمت ہے تو آ کر دکھائے ہم اٹک کے پل پر ان کا انتظار کریں گے، ان لوگوں میں اتنی منافقت ہے، انہیں اپنے رویے درست کرنا ہوں گے، انہوں نے جلسے میں جو زبان استعمال کی، اس پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ ہوا قانون کے مطابق ہوا، جلسوں میں عوام اکٹھی نہیں ہوئی تو اس کا مطلب یہ نہیں ملکی سالمیت پر حملہ کریں۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے خواجہ آصف کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح کے وقت جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) استعمال کیا گیا،  صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دو پولیس وینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکار ویکسینیشن مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے۔

وانا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حماد محمود نے تصدیق کی کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف پولیس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے ڈیرہ اسمعٰیل خان کی زرعی یونیورسٹی، لکی مروت یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گرد ایکسائز پولیس کی چیک پوسٹ دیکھ کر خودکش جیکٹ چھوڑ گئے تھے، جس کا وزن تقریباً سات کلوگرام تھا۔

ایکسائز پولیس کے کچھ اہلکار جمیل چوک کے علاقے سے گزرنے والوں کی تلاشی لے رہے تھے جب 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے گزرے، خودکش جیکٹ پھینکی اور تیزی سے فرار ہو گئے۔

گل بہار پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او ) نعمان خان نے ڈان کو بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے اہلکاروں نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی علاقے میں ہفتے کے روز آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 127 افراد ہلاک اور 54 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان کی وجہ سے شمالی صوبوں میں ہزاروں افراد اب بھی گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دیکھے گئے جبکہ متعدد نے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواستیں پوسٹ کیں۔

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں۔

ویتنام میں 30 سال میں آنے والے سب سے طاقتور طوفان ‘یاگی’ نے ملک کے شمال میں تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 یہ طوفان اب کمزور ہو کر ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکام نے متنبہ کیا ہے کہ یاگی مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے مزید خلل پیدا کرے گا۔

تقریبا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ (92 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے پلوں کو نقصان پہنچایا ہے، عمارتوں کی چھتیں ٹوٹ گئی ہیں، فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اور بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس سے 64 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام نے اب تک 18 شمالی صوبوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

وزارت زراعت کے حکام نے منگل کے روز بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ افراد کے علاوہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 752 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تھائی نگوئن اور ین بائی صوبوں کے کچھ حصوں میں منگل کی علی الصبح ایک منزلہ مکانات تقریبا مکمل طور پر ڈوب گئے اور رہائشی مدد کے لیے چھتوں پر انتظار کر رہے ہیں۔

ویتنام سے ٹکرانے سے قبل یاگی نے جنوبی چین اور فلپائن میں 24 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll