جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے مذاکرات میں بڑی پیشرفت

کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے مطالبات ماننےکیلیے تیارہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے مذاکرات میں بڑی پیشرفت ، پیپلز پارٹی ایم کیوایم کےمطالبات ماننےکیلیے تیارہوگئی ۔

 گورنرسندھ کامران ٹیسوری ایم کیوایم مرکزبہادرآباد جائیں گے جہاں وہ ایم کیوایم سےدھرناموخرکرنےکی درخواست کریں گے،

ایم کیوایم نےکل فوارہ چوک پردھرنا دینے کااعلان کررکھا ہے جس کے لئے انہوں نے رابطہ مہم بھی شروع کر دی تھی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں ، مختلف ٹاؤن میں ورکرز کو فعال کرنے کے لئے اجلاس کئے جارہے تھے۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  نے  8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کر دی۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا پنجاب پولیس کے ایکشن اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے پنجاب بھر کے کارکنان کو قافلوں یا ریلی کی بجائے انفرادی حیثیت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔

جلسے میں پنجاب سے بہت بڑی تعداد میں عوام، عہدیداران اور ورکرز شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نےجلسےمیں شرکت کیلئےسندھ سےقافلوں کاشیڈول تیارکرلیا، پی ٹی آئی کا قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے۔

جلسے میں شرکت کے لیے قافلہ حیدرآباد سے 12 بجے نکلیں گے، پی ٹی آئی کا قافلہ رات میں سکھر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار

شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اٹارنی جنرل گارلینڈکا دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار

ٹورنٹو: کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان کو نیویارک میں ایک بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے دعویٰ کیا کہ  شاہزیب نیویارک کے یہودی مرکز میں لوگوں کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہا تھا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان داعش کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

امریکی حکام کے مطابق شاہزیب خان نے 7 ستمبر کو نیویارک میں یہودیوں کے ایک بڑے گروہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اس کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

اٹارنی جنرل دعویٰ کیا کہ شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو یہ 11 ستمبر کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوتا۔

شاہزیب نے کینیڈا سے امریکی سرحد پار کرنے کے لیے تین گاڑیاں بدلی تھیں، لیکن امریکی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر واقع اورمز ٹاؤن میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

فیصل آباد :فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی ،12 سے 22 ستمبر تک جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں داخلہ مفت ہوگا ۔ 

تفصیلات کےمطابق  چیمپئنز ون ڈے کپ 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹکٹس پی سی بی کی آفیشل ویب سائیٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں ،24 سے27 ستمبر تک  چیمپئنز لیگ کا پلے آف مرحلہ کھیلا جائے گا۔  

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں ،وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll