آئی ایم ایف کا کہنا ہے ہم سے قرض لے کر چین کو ادائیگیاں نہ کریں۔


کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ تمام سرکاری زمین بیچ دیں توقرض چار بارادا ہو جائےگا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے ہم سے قرض لے کر چین کو ادائیگیاں نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ دیوالیہ ہوچکا اب بہت زیادہ فرق نہیں پڑنا، روس اور یوکرین نے ڈیفالٹ کیا، تو کوئی آفت نہیں آنی، جن ممالک نے ڈیفالٹ کیا ترقی کی۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ہر 5 سال بعد جاری کھاتوں کا خسارہ اور مہنگائی کا طوفان آتاہے، ہماری 1970 سے امپورٹ پر مبنی معیشت ہے، سارے معیشت دان نالائق ہیں یا منافق ہیں، اس بارنیا یہ ہے کہ فارن پالیسی معاملات سے پیسے نہیں بن رہے، کیا مسلم لیگ کے پاس پاکستان بنانے سے پہلے معاشی پلان تھا؟5 سال میں پاکستان کا کیا مستقبل ہے، یہ عمران خان بتائیں گے یاشہباز شریف؟کیا سوشل میڈیا پر بیٹھ کر معاشی پالیسیاں بنیں گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا 85 فیصدحصہ بزنس مینوں کے پاس جاتا ہے، کرپٹ بزنس مینوں نے نواز شریف کو 1992 میں وزیر اعظم بنایا، سب کی یورپ اور امریکا میں پراپرٹیز ہیں، یہ میرا کیا ہوا کام ہےکہ اب ڈالر لینے سے پہلے پوچھا جاتا ہے جب کہ حوالے کو کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا، حوالےکے پیسےکراچی میں کہاں سے ملتے ہیں سب کومعلوم ہے۔
شبیر زیدی کا کہنا تھا کہ عمرہ زیارات پر 2 ارب ڈالر خرچ ہوتا ہے، غیر ملکی ائیر لائنز کو بند کیا جائے، سی پیک کی لال بتی کچھ نہیں ہے، اسے بند کریں، تیل کا بیج پاکستان میں اگائیں اور بجلی میں 3 ارب ڈالر بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ساری پارٹیاں الیکشن میں پنڈی کی حمایت چاہتی ہیں، فوج اور تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا ہوگا۔

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 2 hours ago

ایشیا کپ 2025: پاکستان کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی بیٹنگ جاری
- 3 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 5 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- an hour ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 3 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 6 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- an hour ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 3 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 5 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- an hour ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 3 hours ago