چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن افتتاحی میچ میں زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔

چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن افتتاحی میچ میں زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والےکین ولیمسن نے اسکوائر لیگ بائونڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی۔
اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ سے قبل سینئر کرکٹر کی اس تکلیف نے کیوی کپتان گیری اسٹیڈ کو بھی پریشان کردیا،انھوں نے کہا کہ ہمیں کین ولیمسن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ابھی ورلڈ کپ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔واضح رہے کہ کین ولیمسن نے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیح دی تھی ۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 20 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 20 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل






