طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی آبادی کو نشانہ بنایا

فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملہ کردیا، طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی آبادی کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فورسز کی درندگی جاری ہے، مسجد اقصیٰ پر حملے کے بعد فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملہ کردیا، صہیونی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 3 راکٹ فائر کیے۔
اسرائیلی طیاروں نے خان یونس اور بیت بانون میں اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد غزہ کے قریب اسرائیلی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔حماس کے مطابق فضائی حملے ناکہ بندی والے ساحلی علاقے میں کیے گئے ہیں، علاقے میں رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
فلسطینی سیکیورٹی حکام کے مطابق راکٹ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ حماس نے لبنان سے راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے۔

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 6 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 3 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل