سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران 24 فیصدکی نموریکارڈ
فروری میں پاکستانیوں نے 455 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا

اسلام آباد: سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر24 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 564 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے۔
فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 455 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 4.911 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.828 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 9 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 7 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 5 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 10 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago








