اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر انسداد منشیات کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
چمن فرینڈ شپ گیٹ کے قریب چیکنگ کے دوران 11 کلو 700 گرام آئس برآمد


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
اے این ایف ہیڈکوآرٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر کامیاب کارروائی کے دوران شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسولز برآمد کر کے بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا۔ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
کوہاٹ اندس ہائی وےپر ٹرک سے 12 کلو چرس برآمد کرکےڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا۔
اے این ایف اور ایف سی کی سِیری شان خیل ایریا میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلندک نالہ کے قریب 30 کلو چرس اور 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سپین جانے والے ملزم کے بیگ میں جذب شدہ 8 کلو 420 گرام ہیروئین برآمد کرکے منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا۔
چمن فرینڈ شپ گیٹ کے قریب چیکنگ کے دوران 11 کلو 700 گرام آئس برآمدکرکےقلعہ عبداللّہ کا رہائشی ملزم گرفتارکرلیا۔
برآمدشدہ آئس نمک میں چھپائی گئی تھی ۔گرفتا رملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 5 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 6 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 2 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 35 منٹ قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل