Advertisement

کنگ چارلس کی تاج پوشی :چاکلیٹ سے بنا خوبصورت مجسمہ

مجسمے کا وزن 23 کلو گرام تک ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 27th 2023, 11:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کنگ چارلس کی تاج پوشی :چاکلیٹ سے بنا  خوبصورت مجسمہ

برطانوی شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کے تناظر میں ایک خاتون نے 17 لیٹر چاکلیٹ سے ان کا بہت خوبصورت مجسمہ بنا دیا۔مجسمے کی تیاری کےلئے ٹِوکس، ملکی وے، باؤنٹی اور گیلکسی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ سینے سے کچھ نیچے کا تک کا یہ مجسمہ عین کنگ چارلس کی جسامت کے لحاظ سے بنایا گیا ہے جس کا کل وزن 23 کلوگرام تک ہے۔ اس کی تیاری میں ایک ماہ کا عرصہ بھی لگا ہے۔

لیکن اس کی تیاری میں سب سے اہم چیلنج یہ تھا کہ آخر مائع چاکلیٹ کو کس طرح سے شہزادہ چارلس کے چہرے میں ڈھالا جائے۔ اس کے لیے ماہرین کو بلایا گیا اور مجسمہ سازی کی طرح چاکلیٹ کو برتا گیا تاکہ حقیقی خدوخال حاصل کئے جائیں۔

پھر لباس پر مختلف برانڈ کی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ بادشاہ چارلس اس یادگار تقریب میں جو لباس پہنیں گے عین وہی لباس مجسمے پر لگایا گیا ہے۔ جبکہ کندھے پر پٹیاں اور سینے پر بیج بھی ملکی وے اور باؤنٹی چاکلیٹ وغیرہ سے بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مارچ کو لندن کے مشہور ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement