پاکستانی مندوب منیراکرم کاجنرل اسمبلی میں مباحثے کےدوران اظہارخیال

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالہ سے اس کے پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور کو اہم ترین ایشو قرار دیتے ہوئے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل کے طویل عرصہ سے حل نہ ہونے کی وجہ اسی ویٹو پاور کو قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی میں اس حوالے سے ایک مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانچ مستقل ارکان کی تزویراتی مخاصمتوں اور ویٹو کے استعمال نے سلامتی کونسل کو مفلوج کر دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی طرف سے ویٹو کے استعمال کا جواز پیش کرنے کے مطالبے پر مبنی تاریخی قرار داد کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کو زیادہ موثر بنانے کے لئے اس کے پانچ مستقل ارکان کوحاصل حق استرداد کو کونسل میں اصلاحات کا حصہ بنایا جائے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ کونسل کے مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور کی وجہ سے ہی کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کو حل نہیں کیا جا سکا کیونکہ کونسل میں ویٹو نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو روکا اور اس میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویٹو کے مسئلے کو حتمی طور پر حل کرنا ہو گا اور اسے الگ سے نہیں بلکہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کے لازمی جزو کے طور پر حل کر نا ہوگا۔
گزشتہ سال اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کی طرف سے اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ سلامتی کونسل کے کسی بھی رکن کی طرف سے ویٹو کے استعمال کی صورت میں جنرل اسمبلی 10 یوم کے اندر اپنا اجلاس منعقد کرے۔
اس کا مقصد ان ممالک کو ویٹو پاورکے استعمال کے لیے جوابدہ بنانا ہے، جو انہیں کونسل کی کسی بھی قرارداد یا فیصلے کومسترد کرنے کا حق دیتا ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




