دوبئی :بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کو چیزوں کے نام سکھانے کے لئے منفرد اندازاپنالیا، بیٹے کے ساتھ سپراسٹور سے خریداری کی ویڈیو شئیر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکثر اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر اورویڈیو ز شئیر کرتی رہتی ہیں ،حال ہی میں ثانیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اذہان کو کھیل کھیل میں مختلف چیزوں کے نام سکھانے کے لئے کمرے میں کھلونوں سے ایک سپر اسٹور کا ماحول بنایا ہوا ہے جس میں وہ خریدار بنیں۔اپنی پوسٹ میں ثانیہ اذہان کو سکھانے کے لئے خریداری کے بعد اس سے چیزوں کو کاؤنٹر پر اسکین کراتی ہیں اور مختلف چیزوں کے نام بھی پوچھتی ہیں تاکہ ان کا بیٹا سیکھ سکے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ جب آپ کے پاس بہت ہی پیارا دکاندار ہو،بیٹے کے ساتھ کھیلنا اور اسے ساتھ ساتھ سکھانا ،گھر واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ثانیہ کے بچے کے ساتھ کھیلنے اورساتھ ساتھ سکھانے کے طریقہ کار کومداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔ اور ویڈیو پر پرستاروں نے پسندیدگی کے ساتھ محبت کااظہار بھی کیا ۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی 12 اپریل 2010 کو شعیب ملک سے حیدرآباد کے تاج کرشنا ہوٹل میں شادی ہوئی ۔ اس تقریب کے بعد پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ولیمہ ہوا۔جوڑے نے 30 اکتوبر 2018 کو پیدا ہونے والے اپنے پہلے بچے ازان مرزاملک کا استقبال کیا۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 15 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 16 گھنٹے قبل




