تھائی لینڈ میں بدھ مت مذہب سے تعلق رکھنے والے سادھو نے اپنے دیوتا کیلئے خنجر کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سر تن سے جدا کر دیا ۔ سادھو کا ماننا تھا کہ اس عمل کی بدولت اسے 'اعلی روحانی وجود' کے طور پر دوبارہ جنم مل جائے گا۔

غیر ملکی خبر راساں ادارے کے مطابق بدھ مت سے تعلق رکھنے والا 68 سالہ شخص مبینہ طور پر پانچ سال سے قربانیوں کی رسم کا منصوبہ بنا رہے تھا۔ سادھو کا ماننا تھا کہ بدھ دیوتا کے لیے اپنی جان دینے سے اس کی زندگی میں خوشحالی اور خوش قسمتی کا ظہور ہوگا ۔
15 اپریل کو یہ سادھو شمال مشرقی تھائی لینڈ کے صوبے نونگ بو لا لمھو کے واٹ فوہن مندر میں مردہ پایا گیا۔
اس کے بھتیجے بونچرڈ بونروڈ نے بتایا کہ اس کے چچا نے سنگ مرمر کی ایک تختی پراپنے ارادوں کے بارے میں لکھ رکھا تھا ، سادھو کی نظر میں سر کاٹنے کے اس عمل سے دیوتا بدھ اس سے ہمیشہ کیلئے خوش ہوجائیں گے ۔ خط میں سادھو نے اس بات کا بھی ذ کر کیا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے اس اقدام کو اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔
ان کی خواہش تھی کہ وہ دیوتا بدھ کی خدمت میں اپنے سراور روح کا نذرانہ پیش کریں تاکہ بدھ مت دیوتا اگلی زندگی میں اعلی روحانی وجود کی حیثیت سے اسے دوبارہ جنم دینے میں مدد دے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 2 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 20 منٹ قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل