پاکستانی سفارتخانے کی انتھک کوششوں سے سوڈان سے ایک ہزار پاکستانیوں کا بحفاظت انخلا عمل میں لایا گیا ہے، دفتر خارجہ
آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک جدہ کے راستے انخلا کا عمل جاری رہے گا

شائع شدہ 3 years ago پر May 2nd 2023, 3:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان سے ایک ہزار پاکستانیوں کا اللہ کے فضل وکرم اور خرطوم میں پاکستانی سفارتخانے کی انتھک کوششوں سے بحفاظت انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں پاکستان کے سفیر میر بہروز ریگی کی قیادت میں پاکستانیوں کے انخلاءکے عمل کو سعودی عرب اور چین کی مدد کے ساتھ ساتھ جدہ اور اسلام آباد میں ہماری ٹیموں کا تعاون حاصل رہا جس کے نتیجے میں ہم نے کامیابی سے بحفاظت ایک ہزار پاکستانیوں کا سوڈان سے انخلا عمل میں لایا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس کے ساتھ ہی سوڈان سے ہمارے انخلا کی کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک جدہ کے راستے انخلا کا عمل جاری رہے گا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات


