اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب نیت خراب ہوتو بدنیتی کے فیصلے کیے جاتے ہیں، مذاکرات کا وقت بدلنا بھی ایک مزید دن ضائع کرنے کے مترادف ہے
اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کو احساس ہے اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازے توڑتی ہیں، حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنارہی ہے، عدلیہ جیتے گی آئین اورقانون جیتے گا الیکشن ہو کررہیں گے۔
پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہےحکومت منظم سازش کےتحت عدلیہ کونشانہ بنارہی ہےعدلیہ جیتےگی آئین اورقانون جیتےگا الیکشن ہو کررہیں گےبلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں۔ن لیگ مذاکرات پربھی انتشار کاشکار ہےIMF کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں نتیجہ صفر ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 2, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہر شعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی ہے، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے اور دوست ممالک بھی ہاتھ نہیں پکڑا رہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں اور نتیجہ صفر ہے، شاہد خاقان عباسی نے آٹے میں 20 ارب روپےغبن کا الزام لگایا ہے، وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔
مذاکرات کاوقت بدلنابھی ایک مزیددن ضائع کرنےکےمترادف ہےجب نیت خراب ہوتوبدنیتی کےفیصلےکیےجاتےہیں بھائی وزیراعظم ہوتونوازشریف کوآنےسےکون روک رہاہےہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے4تاریخ کولاہور میں لال حویلی کاکیس لگایاہےپہلےہی کہہ چکاہوں مئی اہم ہے10مئی تک پتالگ جائےگاآرہوگایاپارہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 2, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ اوقاف نے4تاریخ کولاہور میں لال حویلی کاکیس لگایاہے پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے، 10 مئی تک پتا لگ جائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں، ن لیگ مذاکرات پر بھی انتشار کاشکار ہے، بھائی وزیراعظم ہو تو نوازشریف کو آنے سے کون روک رہا ہے۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل


