Advertisement
پاکستان

زرغون روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق 8 زخمی

کوئٹہ : شہر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ زرغون روڈ پر شہر کے معروف ہوٹل کے قریب ہوا ہے،دھماکے میں 3افراد بحق 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 22 2021، 1:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے،  دھماکہ زرغون روڈ پر شہر کے معروف ہوٹل کے قریب ہوا ہے،  دھماکے کے وقت ہوٹل میں اہم سیاسی شخصیات اور غیر ملکی افراد موجود تھے۔جائے دھماکے کے قریب سے ایرانی قونصلیٹ اور اہم سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔ دھماکے سے علاقے  میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ معروف ہوٹل کے پارکنگ میں ہوا،   دھماکے کے بعد پارکنگ میں گھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔  فائر بریگیڈ کا عملہ طلب کرلیا گیا۔جبکہ  دھماکے میں3افرادجاں بحق 8,  افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Advertisement
Advertisement