Advertisement

جارج فلائیڈ قتل کیس، امریکی عدالت نے سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دےدیا

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ امریکی عدالت نے جارج فلائیڈ قتل کیس میں سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 22 2021، 1:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بلیک لائیوز میٹر کی مہم رنگ لے  لائی۔ امریکی عدالت نے جارج فلائیڈ قتل کیس میں سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا۔امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث سابق پولیس اہل کار ڈیرک شاوین کو تین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔ ٹرائل تین ہفتے جاری رہا۔ جیوری نے وکلا کے دلائل سنے۔ دو دن تک غور و فکرکے بعد حتمی فیصلے پر پہنچی۔

جیوری نے پولیس اہل کار ڈیرک شاوین کو غیر ارادی قتل، اقدام قتل اور جان بوجھ کر کیے گئے قتل کے تمام الزامات کے تحت مجرم قرار دیا۔فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی صدر نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کو ٹیلی فون  کیا  اورکہا کہ عدالتی فیصلے سے ہمیں بھی سکون پہنچا ہےانہوں نےکہاکہ پولیسنگ اور کریمنل جسٹس سسٹم میں موجود نسلی امتیاز کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لائیوز میٹر کے نعرے لگائے۔ جارج فلائیڈ کےاہل خانہ بھی انصاف ملنےپرمطمئن نظرآئے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین  جشن منانے سڑکوں  پرنکل آئے۔ بروکلین میں  بھی ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ  مینیاپولس میں گذشتہ برس 25 مئی کی شام کو پولیس کو ایک پاس کے گروسری سٹور سے فون آیا جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ ایک شخص جارج فلائیڈ نے جعلی 20 ڈالر کے نوٹ کے ساتھ ادائیگی کی ہے۔

پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انھیں پولیس گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی جس سے وہ زمین پر گر پڑے اور انھوں نے پولیس کو بتایا کہ انھیں بند جگہ سے گھٹن اور گھبراہٹ ہوتی ہے کیونکہ وہ کلسٹروفوبک ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے جسمانی طور پر مزاحمت کی لیکن انھیں ہتھکڑی لگا دی گئی لیکن اس  واقعے کی ویڈیو میں یہ بات سامنے نہیں آتی کہ تصادم کیسے شروع ہوا۔

ویڈیو میں  پولیس افسر ڈیرک شاوین کے گھٹنے کے نیچے ان کی گردن نظر آئی جہاں سے جارج فلائیڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’پلیز، میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں‘ اور ’مجھے مت مارو۔‘

جارج فلوئيڈ کے ایک وکیل نے ڈیرک چاون پر دانستہ طور پر سوچ سمجھ کر قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement