عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک ضمانت منظور کی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کونوٹس جاری کرکے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے جہاں بشریٰ بی بی کی حاضری لگوائی گئی۔بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔
دوران سماعت وکیل خواجہ حارث دلائل میں مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔جج محمد بشیر نے بشری بی بی سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بس حاضری ہوگئی،عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھی رہیں۔احتساب عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور میں 31 میں تک کی توسیع کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل





