پی آئی اے کی خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے کوششیں تیز
کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) نے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے کوششیں تیز کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا ہے، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پائلٹس اورفرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسینیشن کی جارہی ہے۔اوائل مئی تک پائلٹس سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
دوسرے مرحلے میں قومی ایئر لائن کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔ کراچی ، لاہور اسلام آباد میں فضائی میزبانوں اور ہوابازوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، اڑھائی سو سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ۔
سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک پی آئی اے مکمل طور پر محفوظ عملے کے ساتھ پرواز کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں۔ حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 6 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 9 گھنٹے قبل



