نیو دہلی : بھارت میں کورونا کی نئی لہر بے قابو ہو گئی ،بھارت ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطاق بھارت میں کورونا نے قہرڈھادیا، کورونا وائرس کی نئی لہر بے قابو ہوگئی،بھارت ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3لاکھ 15ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد1کروڑ60لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔بھارت میں ایک روز میں کورونا سے 2ہزار1سو 2ریکارڈ اموات رپورٹ،مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ84ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں صحت کا نظام بھی ہل کر ر ہ گیا،دہلی کے کئی اسپتالوں میں آکسیجن بالکل ختم ہوگئی ہے،کورونا کے علاج میں استعمال ہونیوالی ادویات اور آکسیجن دونوں بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے لگے، ادویات ایک لاکھ بھارتی روپے پراصل قیمت سےتیس گنازیادہ قیمت پر ملنے لگیں، جبکہ 46لیٹرکا آکسیجن سلینڈراصل قیمت سے 9گناہ زیادہ 45ہزاربھارتی روپے میں ملنے لگا ہے۔
دوسری جانب سنگاپور نے بھارت سے آنیوالوں پر پابندی لگادی ہے، حال ہی میں بھارت کا سفر کرنیوالے بھی ملک میں داخل نہیں ہوسکتے۔ ملک میں کورونا کی بدترین صورتحال کے باوجود مغربی بنگال میں ملکی وزیرداخلہ کی انتخابی مہم جاری ہے۔

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کاامریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 28 منٹ قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 4 منٹ قبل

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- ایک گھنٹہ قبل
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

گلوکار بلال بلوچ نے اپنے چارنئے گانے ریلیز کر دئیے،مداحوں کی جانب سے بھرپورحوصلہ افزائی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
- 2 گھنٹے قبل