5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایجبسٹن ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،ای سی بی


انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ انگلینڈ میں ہوگا۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز 2023 کا آغاز 16 جون سے انگلینڈ میں ہوگا۔ 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایجبسٹن ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز ،لندن،تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے ،لیڈز،چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی پانچ مقامات ہیں جنہوں نے 2019کی ایشیز سیریز کی میزبانی کی ہے۔
ای سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جون 2023میں اوول کے میدان میں ہوگا جبکہ 2025کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے تاریخی میدان کو ملے گی۔ ویمنز ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ رواں سال 22 جون کو ٹرینٹ برج میں ہوگا۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے۔ ایجبسٹن، لارڈز اور اوول میں پہلی مرتبہ ویمنز ایشیز ٹی 20انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔
یہ سیریز مجموعی طور پر 73ویں ایشز سیریز اور انگلینڈ میں ہونے والی 37ویں سیریز ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ 2023اور2025 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل








