روزمرہ استعمال کی 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ادارہ شماریات


ملک میں افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.20 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 12 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا ،اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 7.56 فیصد، کیلا 5 فیصد، انڈے 4.86 فیصد، ایل پی جی 4.14 فیصد، دال مونگ 2.04 فیصد، دال چنا 1.46 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 1.36 فیصد، چکن 1.12 فیصد، سرسوں کاتیل 0.75 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.44 فیصد، دال مسور0.42 فیصد اوراڑھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.36 فیصدکی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس چینی کی قیمت میں 4.24 فیصد، آٹا1.79 فیصد، دہی 1.59 فیصد، دال ماش 1.25 فیصد، لہسن 1.15 فیصد، تازہ دودھ 1.08 فیصد اورواشنگ سوپ کی قیمت میں 1.61 فیصدکا اضافہ ہوا۔
صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل








