نارتھمپٹن شائر کی ٹیم ڈیوڈ ویلے کی زیرقیادت میدان میں اترے گی


لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(بدھ کو )مزیددو میچ کھیلے جائیں گے ۔یہ میچ گلیمورگن اورسمر سیٹ کی ٹیموں کے درمیان صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
گلیمورگن کی ٹیم کو کیرن کارلسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سمر سیٹ کی ٹیم لوئس گریگوری کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔اسی روز کے دوسرے میچ میں نارتھمپٹن شائر اور ڈربی شائر کی ٹیمیں کائونٹی گرائونڈ نارتھمپٹن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔
نارتھمپٹن شائر کی ٹیم ڈیوڈ ویلے کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ ڈربی شائر کو لیوس ڈو پلوئے لیڈ کر رہے ہیں۔ وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر گلوسٹر شائر کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ کینٹ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں۔
ہیمپشائر ہاکس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 15 جولائی کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیسسٹر شائر فوکسز اب تک تین مرتبہ وائٹیلٹی بلاسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔\

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 12 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 15 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 19 hours ago





