Advertisement

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 20th 2023, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جب کہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا، یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کرکے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24سے 28جولائی تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی، دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔  پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 9 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 7 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 5 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 hours ago
Advertisement