جی این این سوشل

پاکستان

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔  سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحا ق ڈار کی   گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

او آئی سی کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے پر زور

شرکا اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور آزادی دینے سے گریزاں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا جموں و کشمیر میں امن  قائم کرنے پر زور

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری اور پُرامن حل پر زور دیا ہے۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر کہا گیا کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر میں امن کا قیام ہونا بہت ضروری ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری اور پُرامن حل پر زور دیا ہے ، اجلاس میں شریک مختلف رکن ممالک کے وفود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے رابطہ گروپ کو کشمیری عوام کو اپنی ہی سرزمین پر بے اختیار کرنے کیلئے جاری بھارتی سازشوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور آزادی دینے سے گریزاں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکام نے اختلاف کو دبانے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خطے کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے بھارتی سربراہان کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات اور آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے بلاجواز دعوئوں کا ادراک کرے۔

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے ، 5اگست 2019ء کے تمام غیر قانونی اقدامات، یکطرفہ کارروائیوں اور اس کے تحت آبادیاتی تبدیلی اور سیاسی انجینئرنگ کے اقدامات منسوخ کرے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

ٹرینڈنگ

Take a poll