پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے،موڈیز


ے بین الاقوامی ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دے گا اور اس سے حکومت کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ قلیل مدت میں معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، لہٰذا پاکستان کو طول المدتی استحکام کے لئے اصلاحات لانا ہوں گی۔ پاکستان کو اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی جب کہ پاکستان کو ٹیکس اصلاحات لانے کی بھی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات عید کے فوری بعد نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی پاکستان اسٹاک ایکسینج کے 100 انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ پیر کے روز ہی اوپن مارکیٹ میں پانچ روپے کمی کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 285 روپے پر جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اجراء کے لیے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا جب کہ سماجی شعبہ کے لئے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا اور مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا،اس سے توانائی کی اصلاحات بھی یقینی بنائی جائیں گی۔
مالیادتی ادارے کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا، ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لئے فنڈنگ بڑھ سکے گی

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل



