Advertisement

پی ایس ایل 6 ، غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل

لاہور: پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل کرلی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر اپریل 28 2021، 2:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل کرلی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی)  ایک ساتھ تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

لاہور قلندرز نے شکیب الحسن کو پک  کر لیا  ہے اور  آندرے رسل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔

کراچی کنگز نے مارٹن گپٹل کو پک کیا ہے۔ پلاٹینم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ کو پک کیا ہے۔ملتان سلطانز نے محمود اللہ کو منتخب کیا جبکہ  جیمز فولکنر ، جو برنز ، کیلم فرگوسن اور سیکو پرسنا بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔

فابین ایلن ،روومن پاول اور فیڈل ایڈورڈز پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے،  نجیب اللہ زدران تھیسارا پریرا اور لیٹن داس کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں ۔رحمان اللہ جارج لنڈے اور اوبے میکوئے ملتان سلطانز میں آ گئے ہیں ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل ہو چکا کھلاڑیوں سے تصدیق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement