نئی دہلی : بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے،ایک روز میں تین لاکھ بیس ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود شہری بھی کمبھ کے میلے میں شرکت سے باز نہ آئے۔بیلجیم نے بھارت سے آنیوالوں کی ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں ۔رپورٹ ہونیوالی یومیہ کیسیز میں کمی لیکن تعداد پھر بھی تین لاکھ سے زیادہ ہے، جبکہ ماہرین کہتے ہیں کورونا کیس کم نہیں ہوئے بلکہ ٹیسٹنگ کم ہوئی ہے۔
بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔شمشان گھاٹ بھرنے کے سبب پارکوں میں مردے جلانے کا بندوبست کرلیاگیا ہے۔اسپتالوں کی صورتحال نہ سنبھلی ۔
بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت نے فوجی ذخیروں میں موجود آکسیجن اورفوج کا ریٹائرڈ میڈیکل عملہ اسپتالوں میں بھیجنے کااعلان کردیا ہے۔برطانیہ سے بھی طیارہ طبی امداد لے کربھارت پہنچ گیا۔
کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود شہری بھی باز نہ آئے، کمبھ کا میلہ جاری ہے۔
ادھر مدھیا پردیش میں دلہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شادی نہ رکی۔حکام سے اجازت لینے کے بعدپی پی ای کیٹس پہنے دلہا دلہن نےتمام ایس او پیز کیساتھ شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago




