اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے پہلی بار 201 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5292 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید201افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار530ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10ہزار 231ہو گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی بار سب سے زیادہ 153 اموات 20 جون 2020 کو ریکارڈ کی گئی تھیں۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ96ہزار 144ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 224افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80ہزار 356ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 624 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 15ہزار596ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3201افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 21ہزار945کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 233مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد74 ہزار131جبکہ اموات کی تعداد675تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 280افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 105افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار779ہوچکی ہے جبکہ 468افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4678فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 04 ہزار494مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago



