Advertisement
پاکستان

مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائی عملی طور پر جنگی جرائم ہیں،شہباز شریف

جنین پناہ گزین کیمپ میں موجود لوگوں کو اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 6th 2023, 7:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائی عملی طور پر جنگی جرائم ہیں،شہباز شریف

زیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی خاموشی سے حوصلہ پاکر اور نتائج کی پروا کئے بغیر مقبوضہ مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بلاشبہ اور عملی طور پر جنگی جرائم ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کی شہادت دنیا کے لیے شاید محض اعدادوشمار ہوں لیکن یہ لوگ گوشت اور خون سے بنے ہوئے انسان ہیں جنہیں اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کا کیمپ سے بھاگنے پر مجبور ہونے کا منظر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتا رہے گا

Advertisement