27.4 ارب ڈالر کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں


پشاور: پاکستان چین اقتصادی راہداری(سی پیک) معاہدے کے10 سال مکمل ہو گئے۔
اس عرصے میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت معاشی ترقی و تبدیلی کے حوالے سے چین اور پاکستان سی پیک کی 10 سالہ شراکت داری کا جشن منارہے ہیں۔
سی پیک کے دس سالہ ثمرات کی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت مالی سال 2015 اور مالی سال 2030 کے درمیان سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی 62 ارب ڈالر ہے،جس میں 27.4 ارب ڈالر کے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور ان منصوبوں نے 2 لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے اور اہم ہائی وے اور ٹرانسمیشن لائن کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ 6,000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی۔
سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت شروع کیا گیا ایک منصوبہ ہے اور تقریبا ایک دہائی سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ چین کی ابتدائی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تھی جو بڑھ کر 62 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔تاریخی سی پیک پروگرام کا آغاز 2013 میں ہوا ۔رپورٹ کے مطابق 2023 سی پیک کا ایک عشرہ ہے اور حکومت پاکستان اس سنگ میل کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں چینی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، سی پیک کے اگلے مرحلے کا مقصد صنعتی تعاون اور کاروباری روابط کو فروغ دینا ہے۔
سی پیک پر پیشرفت کا مشاہدہ کرنے کے لئے چینی سکالرز کے وفد کو بھی پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ پشاور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ عالمی سیمینار میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سی پیک سے متعلق اہم معلوماتی و آگاہی سیمینار کے انعقاد پر امجد عزیز ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمارا دوست ملک ہے ،ہمیں ملکی 75 سالہ تاریخ اور چین کی تاریخ پر بھی نظر ڈالنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی اقتصادی بہتری کیلئے ایک سوچ اپنانی چاہئے۔سیمینار میں مقررین نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 21 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 21 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago





