قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،وزیر اعظم پاکستان


اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر بحث کے لئے تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کیلیے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ہم پر انگلی نہ اٹھائے، اسلام کے خلاف جان بوجھ کر آگ بھڑکائی جارہی ہے، اور دنیا میں مسلمان اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس کے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایک زباں ہو کر سوئیڈن واقعہ کی مذمت کرنی ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کام کررہےہیں۔کل ہم سب مل کر بھرپور احتجاج کریں گے، نماز جمعہ کے بعد سب مل کر یکجہتی کا اظہارکریں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کریں۔ پاکستان سوئیڈن واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہے، ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس خبیث اور لعنتی انسان نے پولیس کی موجودگی میں یہ گھنائونی حرکت کی۔ اس خبیث شخص کی خباست کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کیلیے بہترین فورم او آئی سی ہے جس کا اجلاس بلا کر مذمتی قرارداد پاس کی گئی اور اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیا گیا، سعودی عرب میں بھی احتجاج ہوا ہے، پوری اسلامی دنیا کو اس پر بھرپور آواز بلند کرنا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈن حکومت کی مذمت کافی نہیں، سویڈن حکومت نے واقعے کی مذمت کی جو اچھی بات ہے لیکن حکومت نے یہ واقعہ ہونے کیوں دیا؟ سویڈن کو ہر صورت اپنی پوزیشن کلیئر کر کے جواب دینا ہوگا سویڈن حکومت کو واقعہ کا ہر صورت جواب دینا ہوگا، آج پاس ہونے والی قرارداد سویڈن حکومت اور پوری دنیا کو پہنچاؤں گا، پاپ فرانسس نے بھی اس مذموم حرکت سےلاتعلقی کااعلان کیا ہے، امید ہے آج کے بعد ایسی مذموم حرکتیں بند ہوں گی
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، ان سے بات کروں گا کہ اس حوالے سے فوری ایک اجلاس بلائیں، سیکریٹری جنرل اپنی قیادت میں اجلاس کا انعقاد کروائیں،اقوام متحدہ سے اپیل کروں گا اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی قانون منظور کرے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جس کا نزول ہمارے آخری نبی ﷺ پر ہوا، یہ کتاب پوری دنیا کو محبت، ایثار اور صبر کی تلقین کرتی ہے، قرآن کریم میں بہت سارے انبیا کا ذکر آیا ہے، کبھی کسی نے سنا یا دیکھا کہ بائبل کی بے حرمتی کی گئی ہو؟ ہم تو تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں تاکہ ہمارے نبی ﷺ اور قرآن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل





