پاکستان نے اقوام متحدہ پر "چلڈرن اینڈ آرمڈ کانفلکٹ" کے موضوع پر رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے بچوں کی حالت زار کا ذکر نہ کرنے پر تنقید کی


پاکستان نے اقوام متحدہ کی "چلڈرن اینڈ آرمڈ کانفلکٹ" کے موضوع پر رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بچوں کی حالت زار کا ذکر نہ کرنے پر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے رپورٹ میں واضح نظر آنے والی بے ضابطگی اور چھوٹ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غیر ملکی تسلط والے علاقوں میں بچوں کی بے پناہ تکالیف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’خوفناک تجربات‘‘ کا شکار ہیں لہذا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سپیشل نمائندہ برائے"چلڈرن اینڈ آرمڈ کانفلکٹ" ورجینیا گیمبا کی طرف سے جاری کردہ سالا نہ رپورٹ میں سب سے واضح نظر آنے والی بے ضابطگی یہ ہے کہ ایک طرف اسرائیل کی طرف سے فلسطین اور دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں غیر ملکی تسلط کےحالات کو رپورٹ میں درج نہیں کیا گیا ہے اور انہیں ’’فری پاس‘‘ دے دیا گیا ہے۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں ہر 6 میں سے ایک بچہ تنازعات اور جنگوں سے متاثرہ علاقوں میں رہتا ہے جن کے تحفظ ، بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بچوں پر بھارتی قابض افواج کے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بچوں کی ایک پوری نسل ناقابل بیان خوف، تشدد اور جبر کے ماحول میں پروان چڑھی ہے جس میں بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی ایک تین سالہ کشمیری لڑکے کی وہ تصویر یاد ہے جو بھارتی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے دادا کی نعش کے پاس صدمے سے بیٹھا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 13 ہزار کشمیری بچوں اور نوجوانوں کو بھارت کی 9لاکھ قابض افواج نے یرغمال بنایا ہےجبکہ ہزاروں معصوم کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کے دوران تلاشی کی کارروائیوں میں شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2022 میں جنگی جرائم کے 3,432 مقدمات کا ایک ڈوزیئر جاری کیا، جن کا ارتکاب بھارت کے سینئر افسران نے کیا۔ انہوں نے خصوصی نمائندے پر زور دیا کہ وہ بھارت سے 30 ہزار مغوی نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ نے بجا طور پر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات پر عمل درآمد کرے، جس میں بچوں پر مہلک اور غیر مہلک طاقت کے استعمال پر پابندی، پیلٹ گن کے استعمال کو ختم کرنا اور بچوں کے ساتھ ہر قسم کے ناروا سلوک ،نظر بندی کو روکنا ، اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ شامل ہے۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان، بچوں کے حقوق کے کنونشن کے ابتدائی دستخط کنندگان میں سے ایک کے طور پر، کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نبھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی حالات میں بچوں کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر قانونی، پالیسی اور آپریشنل اقدامات کیے گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل




