تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا پر ماسک نہ پہننے پر 6000 تھائی بھات (190 ڈالر) کے برابر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تھائی لینڈ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے سے نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے،حکومت نے کورونا وبا کو قابو کرنے کے لئے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
بینکاک کے گورنر نے فیس بک پر لکھا "وزیر اعظم جرمانے کی ادائیگی پر راضی ہوگئے ،" انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن تصاویر وائرل ہونے کے کئی گھنٹوں بعد انہوں نے کئی سینئر پولیس افسران کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔
While making the procurement of covid-vaccines as a national agenda, the premier forgot to lead by example by not wearing a mask during the meeting this morning. Will Prayut be fine by up to 20,000 baht like everybody else?#โควิด19 #โควิด19วันนี้ Photo via Prayut's Facebook pic.twitter.com/mpjFgQmbcG
— Thai Enquirer (@ThaiEnquirer) April 26, 2021
وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا نے عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ، لیکن وہ تصویر جس میں ایک سرکاری میٹنگ انہیں ماسک کے بغیر دکھایا گیا ہے، ان کے فیس بک پیج سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
یہ واقعہ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس پھیلنے کی تازہ لہر کے دوران پیش آیا ہے جس نے اپریل کے آغاز سے لے کر اب تک 28000 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے 15 نئی اموات ہوئی ہیں ۔کل کورونا کیسز کی تعداد 61,699 ہوگئی ہے جبکہ 2012نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ 15 نئی اموات میں 11 مرد اور چار خواتین شامل ہیں ، جن کی عمر 35-88 ہے۔

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 6 گھنٹے قبل

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 12 گھنٹے قبل

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 9 گھنٹے قبل

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل