ریاض : سعودی علی عہد محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ہم ایران کیساتھ اچھے اور خاص تعلقات چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا ایران سے متعلق موقف نرم پڑنے لگا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مقامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیا جس میں سعودی ولی عہد نے ایران کیساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ہم ایران کیساتھ اچھے اور خاص تعلقات چاہتے ہیں، ہم ایران کو مشکل میں نہیں بلکہ ترقی دیکھنا چاہتے ہیں،ہم خطے اور دنیاکو استحکام کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں، بہتر تعلقات کیلئے سعودی عرب بین الاقوامی حامیوں کیساتھ ایران کے منفی رویے کا حل نکالنے کی کوشش کررہاہے۔
خیال رہے کہ اپنے گزشتہ انٹرویوز میں سعودی ولی عہد ایران پر خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے حوالے سے کڑی تنقید کرتے آئے ہیں۔اس سے قبل بغداد میں ایرانی اور سعودی افسران کےدرمیان ملاقات کی رپورٹ سامنے آچکی ہے۔
90 منٹ کے انٹرویو میں سعودی ولی عہد نے امریکہ کیساتھ سعودی عرب کے تعلقات پر بھی بات کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انٹریو میں کہا کہ کئی اختلافات کے باوجود امریکہ اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں ، سعودی اور امریکی مفاد پر ہم جوبائیڈن انتظامیہ سے 90 فیصد تک متفق ہیں، تعلقات مضبوط کرنے پر کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح
- 8 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 15 گھنٹے قبل

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- 15 گھنٹے قبل