Advertisement

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کا کل وقتی سربراہ لانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا کل وقتی سربراہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایس ایل کے معاملات چلانے کے لیے ڈائریکٹر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 29 2021، 7:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6، پی ایس ایل فیکٹ فائنڈنگ پینل کی سفارشات پرپی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے  ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد سے پی ایس ایل کا چارج واپس لے لیا،  پینل کی سفارشات کی روشنی میں بابر حامد سے عہدے کا چارج واپس لیا گیا ہے،  ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد  پی ایس ایل 2021 کے معاملات اور اس کی پلاننگ کے ذمہ دار تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کا کل وقتی سربراہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایس ایل کے معاملات چلانے کے لیے ڈائریکٹر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزیوں پر بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔ پی ایس ایل کو چودہ میچز کے بعد پی ایس ایل  ملتوی کرنا پڑا تھا۔

فیکٹ فائنڈنگ پینل نے جائزہ لینے کے بعد سفارشات پیش کیں تھیں ، شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

پی سی بی ڈائریکٹر پی ایس ایل  کی تلاش کے لئے اشتہار دے گا، اشتہار کل دیاجائے گا تیرہ مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، نئے ڈائریکٹر پی ایس ایل کے باقی میچز کے دوران موجود ہوں گے۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل کرلی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی)  ایک ساتھ تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

لاہور قلندرز نے شکیب الحسن کو پک  کر لیا  ہے اور  آندرے رسل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔

کراچی کنگز نے مارٹن گپٹل کو پک کیا ہے۔ پلاٹینم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ کو پک کیا ہے۔ملتان سلطانز نے محمود اللہ کو منتخب کیا جبکہ  جیمز فولکنر ، جو برنز ، کیلم فرگوسن اور سیکو پرسنا بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔

فابین ایلن ،روومن پاول اور فیڈل ایڈورڈز پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے،  نجیب اللہ زدران تھیسارا پریرا اور لیٹن داس کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں ۔رحمان اللہ جارج لنڈے اور اوبے میکوئے ملتان سلطانز میں آ گئے ہیں ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل ہو چکا کھلاڑیوں سے تصدیق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

Advertisement
اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح

اسلام آباد میں "فلسطین تھا اور رہے گا" کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی  قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 10 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح

این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح

  • 9 گھنٹے قبل
حماس  کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار  ،  مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

حماس کا اسرائیلی تجاویز ماننے سے انکار ، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
ابراہیم زدران  چیمپینز ٹرافی  میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

ابراہیم زدران  چیمپینز ٹرافی  میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

  • 9 گھنٹے قبل
سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ

وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورہ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ

  • 6 گھنٹے قبل
رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری

رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری

  • 7 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے  اہم فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ

  • 11 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل

سپریم کورٹ مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل

  • 2 گھنٹے قبل
توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی

توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی

  • 2 گھنٹے قبل
ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے

ابوظہبی کے ولی عہدکل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement