Advertisement
تجارت

سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا 12 واں اجلاس کل بیجنگ میں منعقد ہوگا

اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 10th 2023, 8:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا 12 واں اجلاس کل بیجنگ میں منعقد ہوگا

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جے سی سی کا 12 واں یادگاری اجلاس کل منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا ۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق وفاقی برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے۔

اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور سی پیک کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اس تاریخی منصوبے کو 5 جولائی 2013 کو اس وقت رسمی شکل دی گئی جب پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے چین کا دورہ کیا جس سے اس منصوبے کاباضابطہ آغاز ہوا۔

سی پیک ایک ایسی راہداری ہے جو جنوب مغربی پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ کو شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہرکاشغر سے جوڑتی ہے،اس راہداری منصوبہ میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون شامل ہے۔

مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی ) کااجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف ایک دہائی کے نتیجہ خیز تعاون کی عکاسی بلکہ اس منصوبے کے اگلے مراحل کااحاطہ بھی کررہاہے ۔اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنا اورتعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

Advertisement
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 21 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 15 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 21 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 days ago
Advertisement