تنازعہ فلسطین کو ختم کرنے کا صحیح راستہ دو ریاستی حل ہے


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کو صہیونی ریاست کی چوتھی وزیر اعظم گولڈا مائیر کے بعد اسرائیل میں سب سے زیادہ انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ فلسطین کو ختم کرنے کا صحیح راستہ دو ریاستی حل ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کومغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے حوالے سےتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کا حصہ ہیں۔ امریکی صدر نے خاص طوراسرائیلی کابینہ کے ارکان پر بھی تنقید کی جو کہتے ہیں کہ ہم جہاں چاہیں آباد ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدرنے کہا کہ یوکرین ابھی تک نیٹو میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔
اس سے پہلے کہ نیٹو اتحادیوکرین کو اپنی صفوں میں شامل کرنے پر غور کرے یوکرین جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں یوکرین کی رکنیت پر بات کرنا قبل از وقت تھا۔ ان کا ملک اور اس کے اتحادی یوکرین کو درکار معلومات اور فوجی ساز وسامان فراہم کرتے رہیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نیٹو میں یوکرین کو اس وقت اتحاد میں شامل کرنے پر اتفاق رائے موجود ہے کیونکہ یہ ملک خود حالت جنگ میں ہے۔
اگر یوکرین شامل ہوتا ہے تو نیٹو اتحاد کے رکن مملک کو اس کے دفاع کے لیے لڑنا پڑے گا اور ہم اس حوالے سے روس سے بھی جنگ لڑیں گے۔امریکی صدر نے یمن میں مستقل جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 21 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل







