ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے،سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن

پاکستان کو اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی جو کہ 13 سے 21 جنوری 2024 کو لاہور میں منعقد ہوگا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کوپہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، آٹھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینینٹل کپ کے اختتام پر ہوگا ، اگر پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلے گا ، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔
مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے ، جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے ۔اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا کہ ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، خواہش ہے 1990 ورلڈ کپ کی طرح اس ایونٹ میں بھی اسٹیدیم شائقین سے بھرا ہوا ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریزکی میزبانی کی تھی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago






