حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ عوام پر کیا بیت رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا کل کا غیردانشمندانہ ٹویٹ اُن کی کم عقلی ذہنی پستی اور انتہائی غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ چارہفتوں کی حکومت کےخلاف لوگ مخالفت سے بڑھ کرنفرت کی طرف چل پڑےہیں.حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ عوام پر کیا بیت رہی ہے اور پھر عوام اُن کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں۔ ایک جاگا ہوا پاکستان کا نوجوان جس کی جیب میں موبائل فون ہے، سیاست کا رخ موڑ کے رکھ دے گا اور سازشیوں کی خواہشیں زندہ دفن ہوجائیں گی۔ غریب کا بیٹا جائے بھاڑ میں، ان کو صرف اپنی نالائق اولاد پیاری ہے۔
چارہفتوں کی حکومت کےخلاف لوگ مخالفت سے بڑھ کرنفرت کی طرف چل پڑےہیں شہبازشریف کا کل کا غیردانشمندانہ ٹویٹ اُن کی کم عقلی ذہنی پستی اور انتہائی غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہےمیں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 4 ہفتوں میں 13 پارٹیوں کا سیاسی گٹراُبل پڑے گا آج فضل الرحمان بھی کہتا ہے کہ…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 10, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 4 ہفتوں میں 13 پارٹیوں کا سیاسی گٹراُبل پڑے گا، فضل الرحمان بھی کہتا ہے کہ دبئی کے فیصلوں پراُسےاعتماد میں نہیں لیا گیا. فضل الرحمن کی سیاست ہمیشہ سے جمعہ جنج کے ساتھ کی حیثیت میں رہی ہے، اُسےضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے۔قوم انتظار کرے الیکشن سےپہلےنون لیگ اور PPPبھی ایگ دوسرے کے خلاف دست وگریباں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ ایکسپورٹ ہے، نہ ترسیلات ہیں، نہ کارخانے چل رہے ہیں صرف جاہل اور نااہل حکمرانوں کی ناکام سیاسی دوکان چل رہی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں کہ اتنے دنوں سےبن بلائے مہمان بلاول امریکہ میں کیا کر رہا ہے، اپنی اور اپنے ملک کی بےتوقیری کر رہا ہے۔ وہ دن چلے گئے جب امریکہ بہادر پاکستان کے فیصلے کیا کرتا تھا اور درباری جی حضوری کے لیے مرےجاتےتھے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل





