ایلینا ریباکینا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں


لندن: قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا، بیلاروس کی سیکنڈ سیڈ آریانا سبالنکا اور تیونس کی اونس جبیر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اور برازیل کی بیٹریز حداد مایا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار، میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے بآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوایفائی کیا جب پر ی کوارٹر فائنل میں ان کی حریف برازیلین کھلاڑی بیٹریز حداد مایا پہلے سیٹ میں 1-4 کے مقابلے کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر دستبردار ہوگئیں۔بیلاروس کی سیکنڈ سیڈ آریانا سبالنکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور پر ی کوارٹر فائنل میچ میں تیونس کی اونس جبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سیدھے سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا کا مقابلہ تیونس کی اونس جبیر سے ہوگا جبکہ سیکنڈ سیڈ بیلاروس کی آریانا سبالنکا کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز سے ہوگا۔ \932
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago






